پنجاب حکومت کا ڈیجیٹل سکول آن ویل پراجیکٹ لانچ کرنے کا فیصلہ

Jun 23, 2024 | 15:13:PM

(راؤ دلشاد) پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں ڈیجیٹل سکول آن ویل پراجیکٹ لانچ کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے الائیڈ، ٹیک ویلی اور گوگل فار ایجوکیشن کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں اہم فیصلے کیے گئے، وفد میں گوگل فار ایجوکیشن کے کرس ہارٹ، حارث سفیان، الائیڈ کارپوریشن کے سی ای او آرون سیتھر جیکسن، آپریشنز لیڈر جنید شہاب، ٹیک ویلی کے سی ای او عمر فاروق، مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن لیڈر نشوا ابرار، آؤٹ ریچ اینڈ کوآرڈینیشن منیجر مدیحہ منگول شامل تھے، صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان اور دیگر حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔

ملاقات میں ڈیجیٹل ایجوکیشن منصوبوں، سمارٹ کلاس روم و ڈیجیٹل ایجوکیشنل ایکو سسٹم میں تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا، آؤٹ آف سکول بچوں کا مستند ڈیٹا مرتب کرنے کیلئے گوگل فارایجوکیشن کی تکنیکی معاونت حاصل کرنے پر اتفاق کیا گیا، اجلاس میں سکولوں میں تحقیق، جدت لانے سمیت بیشتر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے گوگل ٹیم کو پنجاب حکومت کے آئی ٹی انیشیٹیوز سے بھی آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اقلیتوں کے تحفظ کیلئے قومی اسمبلی میں قرارداد منظور

صوبائی وزیر تعلیم نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے سرکاری سکولوں کےطلبا گوگل آئی ڈی کے ذریعے لاگ ان کر سکیں گے، یونیورسٹی سٹوڈنٹس کو اینٹی وائرس، آرٹیفیشل انٹیلی جنس و دیگر کی سرٹیفکیشن کرائی جائے گی، سکول آن وہیلز میں طلبا اپنے گوگل آئی ڈی کو لاگ ان کرکے سٹڈیز کرسکیں گے، کروم بکس کے ذریعے طلبا کو کوئی ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ نہیں کرنا پڑے گی، طلباکے زیر استعمال کروم بکس کا ڈیٹا بھی مانیٹر کیا جاسکے گا۔

ملاقات میں فیصلے کیے گئے کہ آسٹریلیوی ادارے ’الائیڈ‘ کے اشتراک سے ’کروم بکس‘ کی اسمبلنگ پنجاب میں کی جائے گی، پنجاب کے سرکاری سکولوں کے 50 ہزار طلباکوگوگل آئی ڈی مفت فراہم کیا جائے گا، سرکاری سکولوں کے 1 ہزار ٹیچرز کو فری ڈیجیٹل سرٹیفکیشن کورسز کرائے جائیں گے، 15ہزار یونیورسٹیز طلباکیلئے بھی مفت سرٹیفکیشن کورسز پراجیکٹ کیلئےگوگل فار ایجوکیشن معاونت کرے گا، پنجاب میں ڈیجیٹل سکول آن ویل پراجیکٹ لانچ کرنے کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ کروم بکس کی مقامی سطح پر اسمبلنگ میں بھرپور معاونت کریں گے۔

مزیدخبریں