موسم کیسا رہےگا؟محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

Jun 23, 2024 | 15:15:PM
موسم کیسا رہےگا؟محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی کاموسم آج اور تین دن تک گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں مزید گرمی بڑھنے کا امکان ہے، آئندہ 3 روز میں کراچی میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی  گریڈ تک رہنےکا امکان ہے،کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔

اس کے علاوہ جیکب آباد، دادو، لاڑکانہ، شکارپور اور دیگراضلاع میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈتک رہنےکا امکان ہے جبکہ جامشورو، تھرپارکر، دادو اور عمرکوٹ میں آج شام یارات میں آندھی گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش بھی متوقع ہے۔

ضرورپڑھیں:مولانا فضل الرحمان سےاسد قیصر کی ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال،خیبر پختونخوا میں بدامنی پراظہار تشویش

دوسری جانب کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف ہے اور موسم خشک اور معتدل ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے، بلوچستان کےجنوبی اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ روزتربت میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔