نواز شریف اور حمزہ شہباز کی قومی اسمبلی کے موجودہ سیشن کیلئے چھٹی کی درخواست منظور

Jun 23, 2024 | 15:51:PM

(عثمان خان) سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی قومی اسمبلی کے موجودہ سیشن کیلئے چھٹی کی درخواست منظور کر لی گئی۔

‏قائد پاکستان مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے قومی اسمبلی کے موجودہ پورے سیشن کے لئے چھٹی مانگی، ان کی چھٹی کی درخواست منظور بھی کرلی گئی، نوازشریف کا وفاقی بجٹ کی منظوری کے عمل میں شرکت نہ کرنے کا بھی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کتابیں اٹھانے کا جھنجھٹ نہ سکول جانے کا ڈر, وزیراعلیٰ پنجاب نے بچوں کیلئے اہم فیصلہ کرلیا

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنماء حمزہ شہباز کی بھی موجودہ پورے سیشن کے لئے چھٹی کی درخواست منظور کر لی گئی۔

مزیدخبریں