چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی برطرفی کی درخواست دائر

Jun 23, 2024 | 16:01:PM

(24 نیوز) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ملک شہزاد احمد کی برطرفی کی درخواست دائر کر دی گئی۔

شکایت رفاقت علی تنولی نے 29 مئی کو بذریعہ رجسٹری جوڈیشل کونسل کو بھجوائی، رفاقت علی تنولی نے جسٹس ملک شہزاد احمد کے خلاف شکایت کے اندراج کی تصدیق بھی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی داؤ پیچ یا کچھ اور؟ نواز شریف اور حمزہ شہباز نے قومی اسمبلی سیشن سے چھٹی لے لی

رفاقت علی تنولی کا کہنا ہے کہ جسٹس ملک شہزاد احمد میرے بیٹے کے قتل کے مقدمے میں انصاف کی راہ میں رکاوٹ بنا، جسٹس ملک شہزاد احمد نے اپنے دفتر اور عہدے کا غلط استعمال کیا، جسٹس ملک شہزاد احمد نے مس کنڈکٹ کیا، کونسل اسے برطرف کرے۔

مزیدخبریں