محنت، لگن اور ایمانداری سے کام کرنے والے سرکاری ملازمین کو سلام: مریم نواز

Jun 23, 2024 | 16:15:PM
محنت، لگن اور ایمانداری سے کام کرنے والے سرکاری ملازمین کو سلام: مریم نواز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ محنت، لگن اور ایمانداری سے کام کرنے والے سرکاری ملازمین کو سلام کرتی ہوں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اقوام متحدہ کے پبلک سروس ڈے پراپنے پیغام میں کہاہے کہ آج حکومت کی جانب سے عوامی خدمت کو بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کرنے کا دن ہے، عوام کی فلاح وبہبود کیلئے محنت،لگن اور ایمانداری سے کام کرنے والے سرکاری ملازمین کو سلام پیش کرتی ہوں، زندگی دیانتداری اور لگن کے ساتھ خدمت کے لیے وقف کرنے والے لوگ قابل تحسین ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی برطرفی کی درخواست دائر

انہوں نے مزید کہا کہ محنت اور لگن کے بغیر پنجاب کی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، پنجاب حکومت عوام کی خدمت اور ان کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنے کی بنیادی ذمہ داری سے بخوبی آگاہ ہے، پنجاب حکومت عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہے، پنجاب حکومت عوامی خدمت میں شفافیت، جوابدہی اور بہترین کارکردگی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بہتر سروس ڈیلیوری اور گڈ گورننس کیلئے محکموں کی ری سٹرکچرنگ کا جائزہ لیا جارہا ہے، حکومتی پالیسیوں سے انشاء اللہ سروس ڈیلیوری میں بہتری آئے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں پبلک سروس ڈے منایا جا رہا ہے۔