حیدر آباد : دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے باپ اور بیٹی جاں بحق

Jun 23, 2024 | 17:26:PM
حیدر آباد : دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے باپ اور بیٹی جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد حسن) سندھ میں حیدر آباد کے علاقے حسین آباد میں دریائے سندھ کے مقام پر نہاتے ہوئے باپ اور بیٹی جاں بحق ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں کو قانونی کاروائی کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا ہے ،حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت کراچی کے رہائشی 50سالہ یعقوب اور 7سالہ مریم  کے نام سے ہوئی ہے ،

دونوں افراد حیدرآباد میں اپنے رشتے دار کے گھر آئے تھے،بچی کا نہاتے ہوئے پیر سلپ ہوا تو والد نے بچانے کے لیے دریا میں چھلانگ لگائی اور  خود بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔