ٹی 20 ورلڈکپ: انگلینڈ نے امریکا کو 10 وکٹوں سے شکست دیکر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی

Jun 23, 2024 | 19:17:PM
ٹی 20 ورلڈکپ: انگلینڈ نے امریکا کو 10 وکٹوں سے شکست دیکر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)برج ٹاؤن میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں انگلینڈ نے امریکا کو 10 وکٹوں سے شکست دیکر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔

انگلینڈ نے امریکا کی جانب سے دیا گیا 116 رنز کا ہدف 9.4 اوورز میں پورا کر لیا، انگلینڈ کی جانب سے جوز بٹلر 38 گیندوں پر 83 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ فل سالٹ نے 21 گیندوں پر 25 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

انگلینڈ گروپ2 سے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلے ٹیم ہے، دوسری سیمی فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ کل صبح ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کےمیچ سےہوگا۔ 

اس سے قبل انگلینڈ نے امریکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا یوں امریکی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19  اوور میں 115 رنز بنا سکی۔انگلینڈ کی جانب سے کرس جارڈن نے  ہیٹرک سکور کی جوکہ  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیسری ہیٹ ٹرک تھی۔کرس جارڈن نے کورے اینڈرسن ، علی خان اور نوستوش اور سرابھ کو آؤٹ کرکے ایک اوور میں مجموعی طور پر 4  وکٹیں حاصل کیں۔