مجھے گرفتار کرکے کہا گیا بلاول کی پارٹی جوائن کریں گی یا مریم نواز کی: شاندانہ گلزار

Jun 23, 2024 | 21:39:PM
مجھے گرفتار کرکے کہا گیا بلاول کی پارٹی جوائن کریں گی یا مریم نواز کی: شاندانہ گلزار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے کہا کہ جب مجھے گرفتار کیا گیا تو سوال پوچھا گیا کہ بلاول بھٹو کی پارٹی جوائن کریں گی یا مریم نواز کی۔

شاندانہ گلزار نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوان قابل احترام ہے، طیبہ راجہ کو بالوں سے گھسیٹا گیا، میں ہمیشہ حق کے لئے لڑتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ عوام کو برباد کرنے کے لئے ہے، مالداروں کے ہسپتال لندن میں ہیں، یہاں کے غریب عوام کیا کریں گے؟ کہا جاتا ہے ووٹ کو عزت دو، ووٹ کی دھجیاں اُڑا دی گئی ہیں، اس ملک پر دو پارٹیوں کا راج رہا ہے، یہ بجٹ عوام کو برباد کرنے کے لئے ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے ہوتے ہوئے کے پی میں دہشت گرد نہیں تھے، اب کے پی میں دہشت گرد آگئے، جمہوریت بہترین انتقام ہے، دو سال میں پاکستان سے 15 لاکھ پڑھے لکھے بچے بچیاں چلے گئے ہیں۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: