ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیسری ہیٹ ٹرک،کرس جارڈن کی 5گیندوں پر 4وکٹیں

Jun 23, 2024 | 22:26:PM
ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیسری ہیٹ ٹرک،کرس جارڈن کی 5گیندوں پر 4وکٹیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) برج ٹاؤن میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں انگلینڈ کے کرس جارڈن کی امریکا کے خلاف شاندار ہیٹرک کرتے ہوئے 5 گیندوں پر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

 انگلینڈ کی جانب سے کرس جارڈن نے  ہیٹرک سکور کی جوکہ  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیسری ہیٹ ٹرک ہے۔ کرس جارڈن نے کورے اینڈرسن ، علی خان اور نوستوش اور سرابھ کو آؤٹ کرکے ایک اوور میں مجموعی طور پر 4  وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹ کمنز نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں مسلسل دوسرے میچ میں ہیٹ ٹرک کرکے تاریخ رقم  کی۔پیٹ کمنز نے پہلے بنگلہ دیش پھر افغانستان کیخلاف ہیٹرک کی۔

دیگر کیٹیگریز: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ - کھیل
ٹیگز: