مصر کے وزیراعظم نے حاجیوں کی اموات کانوٹس لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)حج کے دوران حجاج کرام کے انتقال کے غیر معمولی واقعات کا مصر میں بھی اعلی ترین سطح سے سخت نوٹس لیا ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق زیر اعظم مصطفی مدبولی نے حکم دیا ہے کہ سیاحتی کمپنیوں کے لائسنس واپس لے لیے جائیں جبکہ ان کے مینجروں کو تفتیشی عمل سے گزارنے کے لیے پراسیکیوٹرز کے سامنے پیش کیا جائے۔بتایا گیا ہےکہ اس سلسلے میں غیر قانونی طریقہ کار اختیار کرنے والی کمپنیوں کو کٹہرے میں لانے کا زیادہ امکان ہو گا۔وزیر اعظم نے اس امر کا حکم ہفتے کے روز کابینہ سے بات چیت کے دوران کیا ہے۔ کابینہ نے اس سلسلے میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے ان کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کرنے اورانہیں جرمانے کر کے انتقل کر جانے والے حاجیون کے خاندانوں کو ادائیگیاں کر نے کی بھی ہدایت کی جائے۔