کورونا سے مزید 72 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، 3270 نئے مریض
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) کورونا وائرس سے 72 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 13 ہزار 935 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 33 ہزار 741 ہوگئی جبکہ 3270 نئے مریض سامنے آگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 270 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 969، سندھ میں 2 لاکھ 63 ہزار 464، خیبر پختونخوا میں 80 ہزار 519، بلوچستان میں 19 ہزار 347، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 974، اسلام آباد میں 52 ہزار 676 جبکہ آزاد کشمیر میں 11 ہزار 792 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 98 لاکھ 57 ہزار 233 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 742 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 85 ہزار 271 مریض صحتیاب ہوچکے جبکہ 2 ہزار 485 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 13 ہزار 935 ہوگئی۔ پنجاب میں 6 ہزار 39، سندھ میں 4 ہزار 479، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 225، اسلام آباد میں 548، بلوچستان میں 203، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 338 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔