بحیرہ احمر میں پھنسے پاکستانیوں کو جلدنکال لیں گے:دفترخارجہ

Mar 23, 2021 | 10:03:AM
بحیرہ احمر میں پھنسے پاکستانیوں کو جلدنکال لیں گے:دفترخارجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت بحیرہ احمر میں پاکستانی شہریوں کو وہاں سے بحفاظت نکالنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہےامید ہے انہیں جلد نکال لیں گے۔

پاکستان نے بحیرہ احمر میں پھنسے ٹگ بوٹ (ایم ای ایچ آر) میں سوار چھ پاکستانی شہریوں کے بارے میں کہا ہے کہ حکومت پاکستانی شہریوں کو وہاں سے بحفاظت نکالنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے  میڈیا کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان اس سلسلے میں تندہی سے کام کر رہی ہے۔ترجمان نے کہا کہ پھنسے ہوئے پاکستانی شہریوں کو ریسکیو کے لئے ہر ممکن کوشش  جاری ہے۔ اس سلسلے میں ، ہم مملکت سعودی عرب ، سوڈان اور مصر کے متعلقہ حکام سے قریبی رابطے میں ہیں۔ترجمان نے کہا کہ ہم پھنسے ہوئے پاکستانیوں سے بھی رابطے میں ہیں اور انہیں بتایا ہے کہ حکومت کی جانب سے ان کی جلد از جلد ریسکیو کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔