(24 نیوز) امریکی ریاست میں فائرنگ کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ کولوراڈو میں گروسری اسٹور میں سفید فام دہشتگرد نےفائرنگ کرکے پولیس آفیسر سمیت دس افراد کو ہلاک کردیا، دلخراش واقعے کو یوٹیوب پربھی براہ راست دکھایا گیا۔
امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر بولڈر کی سپر مارکیٹ میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔نامعلوم شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں دس افراد ہلاک ہوگئے۔
ہلاک ہونے والوں میں ایک پولیس افسر بھی شامل ہے۔
پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے فائرنگ کنگ سپر مارکیٹ میں ہوئی۔ خبر ایجنسی کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص کا مقصد اب تک معلوم نہیں ہو سکا۔
واضح رہے کہ 15 مارچ 2019 کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں بھی ا ایک واقعہ پیش آیا تھا۔ مسلح افراد نے مساجد میں موجود نمازیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 49 افراد جاں بحق ہوئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق نمازجمعہ کے دوران مساجد میں موجود نمازیوں پرفائرنگ کی گئی، حملہ آوروں نے النورمسجد اور لِین وڈ میں نمازیوں کونشانہ بنایا۔مسجد میں بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی موجود تھے جو اس واقعے میں محفوظ رہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق حملے میں ملوث ایک دہشت گرد نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا جس پرکیمرہ نصب تھا، دہشت گرد نے قتل وغارت کی فوٹیج براہ راست سوشل میڈیا پرنشرکی۔