ملک کے مفادات کو ذاتی مفاد پر ترجیح دیں،گورنر سندھ

Mar 23, 2021 | 10:54:AM
 ملک کے مفادات کو ذاتی مفاد پر ترجیح دیں،گورنر سندھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ  وطن کی سلامتی اور ترقی اس امر میں ہے کہ ملک کے مفادات کو ذاتی مفاد پر ترجیح دیں۔

 تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر گورنرسندھ عمران اسماعیل نے اپنے پیغام میں کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں مسلمانوں نے ایک آزاد اور خود مختار وطن کے لیے جدوجہد شرو ع کی تھی جو آج پاکستان کی صورت میں ہمارے سامنے موجود ہے۔

خیال رہےانہوں نے کہا کہ وطن سے محبت ایک ایسا فطری جذبہ ہے جو ہر انسان میں پایا جاتا ہے اور وطن سے محبت کے اس فطری جذبے کا اسلام  نہ صرف احترام کرتا ہے بلکہ پرامن ماحول فراہم کرتا ہے جس میں رہ کر انسان اپنے وطن کی اچھی خدمت کرسکے۔

 واضح رہے کہ گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ وطن کی سلامتی اور ترقی اس امر میں ہے کہ ملک کے مفادات کو ذاتی مفاد پر ترجیح دیں، ملک کو ہر طرح کی کرپشن اور بدعنوانی سے پاک رکھیں ، معاشرے میں امن وامان پھیلانے کی کوشش کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ امن کو غارت کرنے والوں کو معاشرے کے لیے ناسور سمجھیں، انہیں کیفر کردار تک پہنچانے میں ایک دوسرے کا ساتھ دیں۔