کورونا سے صحتیابی کے بعد طبی مسائل سے تنگ 65سالہ شخص نے خود کشی کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) دنیا بھر میں 610 ہوٹلوں کے مالک امریکی کاروباری شخصیت نے کورونا سے صحت یابی کے بعد پیدا ہونے والے طبی مسائل سے تنگ آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔65 سالہ کینٹ ٹیلر نے کورونا کو شکست دیدی تھی۔
عالمی خبررساں ادارے کے مطابق ٹیکساس روڈ ہاؤس کے بانی 65 سالہ کینٹ ٹیلر اپنی رہائش گاہ میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ ابتدائی تحقیقات میں ان کی موت وجہ خودکشی بتائی گئی ہے۔ ارب پتی کینٹ ٹیلر کے 10 ممالک میں 610 سے زائد ہوٹلز تھے اور حال ہی میں کورونا سے صحت یاب ہوئے تھے تاہم انہیں طبی مسائل جیسے کانوں میں آوازوں کے گونجنے جیسی شکایات کا سامنا تھا۔
ان طبی مسائل کے لیے وہ علاج کرا رہے تھے لیکن یہ مسائل حل ہونے کے بجائے بڑھتے گئے جس سے پریشان ہوکر کینٹ ٹیلر نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ کینٹ ٹیلر کے اہل خانہ نے کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں خودکشی کے باعث ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کانوں میں سیٹیاں بجنے سے پریشان تھے اور ایسے فوجی مریضوں پر ہونے والی طبی تحقیق کے لیے مالی امداد کا بھی وعدہ کیا تھا۔وہ تنہائی کا بھی شکار تھے۔