(24نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن نے یوم پاکستان پر صدر مملکت عارف علوی کو خط لکھ کر مبارکباد دی۔
خط میں کہا گیا ہےکہ پاکستان امریکا پارٹنر شپ علاقائی امن و خوشحالی کے مشترکہ مقصد پرمبنی ہے اور مشترکہ چیلنجز کے لئے باہمی تعاون جاری رکھیں گے۔امریکی صدر نے اپنے خط میں کہا کہ افغانستان میں قیام امن، کورونا وبا اور ماحولیاتی تبدیلی پرقابوپانے کے لئے تعاون جاری رکھیں گے، ہم پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو مستقبل میں مضبوط بنائیں گے۔