(24نیوز)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز 26مارچ کو نیب آفس میں پیش ہونگی۔اس حوالے سے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الر حمان نے اپنے کارکنوں اور رہنماﺅں کو نیب آفس پہنچنے کی ہدایات جاری کی ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن ،جے یو آئی ف سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کے ہزاروں کارکن نیب آفس کے باہر جمع ہونگے۔لیکن سیاست میں رونما ہونیوالی تبدیلی یعنی پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں بڑھتے اختلافات کی روشنی میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی موجودگی مشکوک نظرآرہی ہے۔
اس حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے کارکنوں کا مریم نواز کی پیشی پر ساتھ جانے کا فیصلہ پارٹی کریگی ، جو بھی بہتر ہوگا وہی فیصلہ کیا جائیگا ۔حیدر آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کی تیسری نسل جمہوریت کی بحالی کا کام کررہی ہے بیک ڈور سے آنے کا ہم نہیں سوچ سکتے ۔ہم جمہوریت کے داعی ہیں اورجمہوری اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔
کیا جیالے مریم نواز کے ساتھ نیب آفس جائیں گے۔۔مراد علی شاہ نے اہم بیان دیدیا
Mar 23, 2021 | 17:00:PM