تنخواہ بڑھاﺅ۔۔۔کل سول سیکرٹریٹ کے باہر دما دم مست قلندر ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)حکومت آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کو منانے میں ناکام ہوگئی۔ سرکاری ملازمین کل سول سیکرٹریٹ کا گھیرا ؤ کریں گے۔
صدر ایپکا پنجاب حاجی ظفر علی خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مہنگائی عروج پر ہے ،آئے روز قیمتوں میں اضافہ معمول بن گیا ہے،موجودہ تنخواہوں میں گذر اوقات مشکل ہو گئی ہے اس لئے بجٹ سے پہلے وفاق کی طرز پر 25 فیصد تنخواہوں میں اضافہ کیا جا ئے۔ بجٹ سے پہلے تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ منظور نہیں۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو ایپکا سے مذاکرات کا ٹاسک دیا تھا لیکن وہ ملازمین کو احتجاج سے روکنے میں ناکام رہے۔ کل ایپکا کارکن ہر صورت سول سیکرٹریٹ کا گھیراؤریں گے۔