(24نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فلاحی ریاست کا مقصد قانون کی حکمرانی تھا اسی لئے طاقتور کو قانون کی حکمرانی کے تابع بنارہے ہیں، فلاحی ریاست کامقصدمیرٹ،جمہوریت اوررواداری پرمبنی معاشرہ تھا، اب تک ہم اپنی زبردست صلاحیتوں سے استفادہ حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں تاہم پاکستان اپنے ٹریک پر واپس آ چکا ہے۔
ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے لکھا کہ مسلمان رہنمااصولوں سے دورہوئے توزوال شروع ہوا، 15 سو سال قبل ہمارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ میں پہلی فلاحی ریاست قائم کی،ریاست مدینہ کے اصولوں پرمبنی مملکت خدادادکا تصورعلامہ اقبال کاتھا،پناہ گاہوں اورہیلتھ کارڈزکے ذریعے غریب طبقے کااحساس کیاگیا۔
عمران خان نے لکھا کہ ریاست مدینہ میں علم کی تلاش کو ایک مقدس فرض بنا دیا گیا تھا، چند دہائیوں میں مسلمان اگلی چند صدیوں کے لئے سب سے بڑی تہذیب بن چکے تھے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اب تک ہم اپنی زبردست صلاحیتوں سے استفادہ حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں، اس کی بنیادی وجہ قائد کے ویژن پر عملدرآمد نہ کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج سے 81 سال پہلے ہمارے قائد نے ہمیں پاکستان کا خواب دیا، ریاست مدینہ کے اصولوں پر مبنی مملکت خداداد کا تصور عظیم شاعر اقبال کا تھا۔
پاکستان ٹریک پر واپس آ چکا۔۔ طاقتور کو قانون کے تابع بنارہے ہیں،وزیراعظم
Mar 23, 2021 | 17:28:PM