(24 نیوز)حکومت پنجاب کی جانب سے مریم نواز کی پیشی کے موقع پر قومی احتساب بیورو (نیب) کے لاہور دفتر کو 'ریڈ زون' قرار دینے کی درخواست منظور کرلی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی ذیلی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے نیب آفس کو ریڈ زون قرار دینے کی منظوری دی۔ذرائع نے کہا کہ 25 اور 26 مارچ کے لیے رینجرز اور پولیس کی نفری کو بھی نیب دفتر اور گرد و نواح میں تعینات کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔
اس سلسلے میں حکومت پنجاب کی جانب سے رینجرز کی خدمات لینے کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا گیا ہے۔