جماعت اسلامی کی پی ڈی ایم میں شمولیت سے متعلق ناں

Mar 23, 2021 | 17:59:PM
جماعت اسلامی کی پی ڈی ایم میں شمولیت سے متعلق ناں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)بلاول بھٹو زرداری اور امیرِجماعت اسلامی سراج الحق کی ملاقات سے متعلق کچھ اہم باتیں سامنے آئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی سے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ میں شمولیت سے متعلق ناں کر دی ہے جبکہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ سینٹ میں اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کے لیے پارلیمانی روایات سامنے رکھی جائیں۔ جماعت اسلامی نے تجویز دی کہ پی ڈی ایم کو متحد رہنا چاہیے تاکہ حکومت کو مشکل وقت ملے۔
دوسری جانب پی پی ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ڈی ایم میں جماعت اسلامی کی کمی محسوس کی جاتی ہے، اگر جماعت اسلامی پی ڈی ایم میں آئے تو تحریک زیادہ موثر ہوسکتی ہے۔ ملاقات میں باور کروایا گیا تھا کہ جماعت اسلامی اپوزیشن کے طور پر اپنی علیحدہ شناخت کے ساتھ کام کر رہی ہے۔