(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ذاتیات کی سیاست نہیں چاہتے، پی ڈی ایم اتحاد کو نقصان پہنچانے والا شخص قابل معافی نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیرداخلہ احسن نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے بڑی سے بڑی قربانی دینگے، ہماراہدف عمران خان ہے، ملک کو جمہوریت کے مطابق چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رشوت کی رپورٹ میں بھارت پاکستان سے بہت آگے ہے۔عمران خان نے پنجاب کے وزیر اعلیٰ کو کس میرٹ پر رکھا ہے؟ بزدار صاحب کو کس کارکردگی پر وزیر اعلیٰ بنایاگیا۔
احسن اقبال نے کہا کہ کون حاجی اور کون ڈاکو سب کچھ عوام کے سامنے ہے۔ ہمارے وقت میں آٹا30 اور حاجی صاحب کے دور میں 80روپے کلو ہے۔
واضح رہے کہ سینٹ میں اپوزیشن لیڈر بنانے پر پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں اختلافات سامنے آ رہے ہیں، پیپلزپارٹی سینٹ میں اپنا اپوزیشن لیڈر بنانا چاہتی ہے جبکہ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان تصدیق کر چکے ہیں پی ڈی ایم اجلاس میں پیپلزپارٹی کا سینٹ چیئرمین، جے یو آئی کا ڈپٹی چیئرمین جبکہ مسلم لیگ ن کا اپوزیشن لیڈر لانے پر تمام جماعتوں نے اتفاق کیا تھا۔