کم آمدن والے افراد کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پنجاب حکومت نے کم ذرائع آمدن والے افراد کیلئے چھوٹے گھروں کی تعمیر کا منصوبہ تیار کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی۔
تفصیلات کے مطابق کم آمدن والے افراد کو گھر دینے کے قواعد ضوابط کیا ہونے چاہئیں ؟ محکمہ ہائوسنگ پنجاب نے صوبائی وزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔ کم ذرائع آمدن والے افراد کو گھر دینے کی شرائط طے کرے گی۔
کمیٹی کے مطابق چھوٹے گھروں کی تعمیر پالیسی اور گائیڈ لائن طے کرے گی۔ صوبائی وزیر ہائوسنگ میاں محمود الرشید بھی شامل ہونگے ۔کمیٹی میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ,چیئرمین پی اینڈ ڈی اور سیکرٹری خزانہ شامل ہیں۔
سیکرٹری ہائوسنگ اور صدر بینک آف پنجاب بھی کمیٹی میں شامل جبکہ سیکرٹری پی اینڈ ڈی کمیٹی کے ممبر اور سیکرٹری ہوں گے۔
واضح رہے کہ الیکشن کے موقع وزیراعظم عمران خان نے بھی کئی لاکھ مکانات بنا کر شہریو ں کو دینے کا وعدہ کیا تھا کہ جو تاحال پورا نہیں ہو سکاامید ہے کہ پنجاب حکومت وفاقی حکومت کی طرح صرف دعوے اور وعدو ں کی بجائے کم آمدن والے شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا وعدہ پورا کریگی۔