(24نیوز) پنجاب حکومت نے لاہور میں لاک ڈاﺅن کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کرلیا، تعلیمی اداروں میں چھٹیاں بھی بڑھائی جائیں گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر دوہفتے کے سمارٹ لاک ڈاﺅن میں 11 اپریل تک توسیع کا فیصلہ کیا گیا ، کورونا کے مریض جس علاقے میں زیادہ ہوں گے، وہاں کی مارکیٹس بھی بند کی جائیں گی، مارکیٹوں کے اندر مقررہ اوقات میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ایس او پیز پر عملدر آمد کیلئے مارکیٹوں کے سرپرائز وزٹ بھی کئے جائیں گے، لاہور کے شہریوں کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دیا جائے گا ۔ تمام کاروباری مراکز ہفتے میں پانچ دن صبح 09:00بجے سے رات 08:00 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ اور ہفتہ کو تمام کاروباری مراکز مکمل بند رہیں گے
کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر حکومت پنجاب نے لاک ڈاو¿ن میں مزید سختی کر دی، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم نے لاک ڈاو¿ن ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن مطابق تمام تفریحی پارکس مکمل بند کر دیئے گئے، پارکس میں صرف واکنگ ٹریک کھلے رہیں گے، شادی بیاہ کی تمام ان ڈور سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی، 300 مہمانوں کے ساتھ آو¿ٹ ڈور شادی تقریبات کی ایس او پیز پر عمل درآمد سے مشروط اجازت ہو گی۔
ریسٹورنٹس کو ہفتہ کے کاروباری دنوں میں رات 10 بجے تک آو¿ٹ ڈور ڈرائنگ کی اجازت ہو گی، تمام کاروباری سرگرمیاں رات 8 بجے بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے، ہفتہ ، اتوار کاروبار بند کرنا ہے یا نہیں، یہ فیصلہ صوبے کریں گے۔ بین الاضلاع (انٹر سٹی) ٹرانسپورٹ کو 50 فی صد سواریوں کے ساتھ سفر کی اجازت ہو گی، ریٹیل شاپس کو 70 فی صد افرادی قوت کے کام کرنے کی اجازت ہو گی، تمام میڈیکل سروسز، فارمیسی، میڈیکل سٹور، لیبارٹریاں، کولیکشن پوائنٹس، ہسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ احتیاط نہ کرنے سے کورونا وائرس دوبارہ تیزی سے پھیل سکتا ہے، عوام سے اپیل ہے کہ احتیاط کریں کیونکہ احتیاط بہترین ویکسین ہے۔
لاک ڈاﺅن میں توسیع ۔۔تعلیمی ادارے کب کھلیں گے۔۔اہم اعلان کر دیا گیا
Mar 23, 2021 | 19:07:PM