(24نیوز) مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے پی ڈی ایم اجلاس میں کہا تھا کہ وہ ایک کمزور آدمی ہیں اور اسٹیبلشمنٹ سے لڑ نہیں سکتے۔
پی ڈی ایم کے گزشتہ سربراہی اجلاس میں آصف زرداری کی تقریر کے دوران لوگوں نے آکر بتایا کہ باہر تماشہ چل رہا ہے جس کے بعد آصف زرداری نے اپنا پینترا بدلا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف زرداری بیان دینے لگے کہ وہ ایک کمزور آدمی ہیں اور اسٹیبلشمنٹ سے لڑ نہیں سکتے، انہوں نے کہا کہ میرا ایک ہی بیٹا اور کوئی نہیں۔زرداری صاحب نے اجلاس میں یہ باتیں کیں اس سے کوئی انکار نہیں کرسکتا کیونکہ ان کی آواز کی ریکارڈنگ موجود ہے۔
زرداری نے پی ڈی ایم اجلاس میں کیا اعتراف کیا ۔۔رانا ثنااللہ نے سب کچھ بتا دیا
Mar 23, 2021 | 19:22:PM