جیلو ں میں قیدیوں کیساتھ غیر اخلاقی سلوک کس کے کہنے پر کیا گیا؟ نام سامنے آ گیا

Mar 23, 2021 | 19:23:PM
جیلو ں میں قیدیوں کیساتھ غیر اخلاقی سلوک کس کے کہنے پر کیا گیا؟ نام سامنے آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) قیدیوں کوجیل ہسپتال اور افسروں کے کمرے میں کرسیاں ہونے کے باوجود زمین پربٹھائے جانے کا انکشاف، قیدیوں کوڈاکٹرزدوران چیکنگ کرسی یا ڈیسک پر بٹھانے کی بجائے زمین پربٹھا کرچیک کرتے ہیں۔
 تفصیلات کے مطابق افسروں کے کمروں میں قیدیوں کو یا توکھڑا رہنے دیاجاتا یا زمین پربیٹھنے کاحکم دیا جاتاہے۔آئی جی کے استفسار پر جیل افسروں نے بتایا کہ وزیرجیل نے سرگودھا جیل کے دورہ پرجیل ہسپتال میں قیدیوں کوزمین پربٹھانے سے روکنے کاحکم دیا تھا۔
آئی جی جیل نے صوبائی وزیرکے حکم پر ڈاکٹرزاور افسروں کو اپنا رویہ بہتر بنانے کامراسلہ جاری کرتے ہوئے آئندہ تمام جیل ہسپتالوں میں قیدیوں کے بیٹھنے کامناسب انتظام کرنے کاحکم دیا ہے۔
آئی جی شاہد سلیم بیگ نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی جیل ہسپتال مین ڈاکٹرزیا افسروں کی جانب سے ایسا رویہ سامنے آیا توسخت کاروائی کی جائے گی۔غیرمناسب رویہ کی وجہ سے محکمے کانام بدنام ہوتا ہے۔