ٹویٹر کے بانی کی سب سے پہلی ٹویٹ نیلا م ،رقم جان کر آپ کو بھی چکر آ جائے گا

Mar 23, 2021 | 19:35:PM
ٹویٹر کے بانی کی سب سے پہلی ٹویٹ نیلا م ،رقم جان کر آپ کو بھی چکر آ جائے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ٹوئٹر کے بانی جیک ڈورسی کی پہلی ٹوئٹ تقریبا 3 کروڑ امریکی ڈالر اور پاکستانی 45 کروڑ روپے روپے سے زائد میں فروخت ہوئی ہے۔
 تفصیلات کے مطا بق 15 برس سے قبل کی گئی پہلی ٹوئٹ کو ایک ایرانی کاروباری شخص نے پاکستانی 45 کروڑ روپے سے زائد رقم کے عوض خرید لیا ہے۔ جیک ڈورسی کی جانب سے 22 مارچ 2006 کو کی جانے والی پہلی ٹوئٹ کو 2 کروڑ 90 لاکھ امریکی ڈالر سے زائد رقم میں نیلام کیا گیا۔
 ٹوئٹ کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم بٹ کوائن میں وصول کی گئی۔کرپٹو کرنسی کی رقم 2 کروڑ 90 لاکھ امریکی ڈالر سے زائد بنتی ہے جو پاکستانی 45 کروڑ روپے سے زائد پیسے بنتے ہیں۔
خیال رہے کہ ’ٹوئٹر‘ کا آغاز 21 مارچ 2006 کو ہوا تھا اور جیک ڈورسی نے پہلی ٹوئٹ 22 مارچ کو کی تھی۔اس وقت ٹوئٹر کو دنیا بھر کے 50 کروڑ تک افراد استعمال کرتے ہیں۔
 جیک ڈورسی نے اپنی پہلی ٹوئٹ میں صرف یہ بتایا تھا کہ ’میں نے اپنا ٹوئٹر اکاﺅنٹ بنالیا‘۔ اسی ٹوئٹ کو ڈیڑھ لاکھ قریب ری ٹوئٹ کیا گیا ہے جب کہ حال ہی میں کئی افراد نے ان کی مذکورہ ٹوئٹ پر کمنٹس کرکے انہیں اس کی خریداری کے لیے رقم کی پیش کش بھی کی تھی۔
 حاصل ہونے والی رقم براعظم افریقہ سمیت دیگر خطوں کے غریب ممالک کے افراد میں فلاحی کاموں میں خرچ کی جائے گی۔