(24 نیوز) یوم پاکستان کے موقع پرملک کی 184 اہم شخصیات کو خدمات کے عوض اہم اعزازات سے نوازا گیا۔
نشان امتیاز
چھ شخصیات کو نشان امتیاز سے نوازا گیا، نشان امتیاز حاصل کرنے والی شخصیات میں صادقین نقوی، پروفیسر شاکر علی، مرحوم ظہور الحق، عابدہ پروین، مرحوم ڈاکٹر جمیل اور مرحوم احمد فراز شامل ہیں۔
تمغہ ہلال امتیاز
ملک کی اہم دو شخصیات کو تمغہ ہلال امتیاز سے نوازا گیا، تمغہ ہلال امتیاز شخصیات میں پروفیسر ڈاکٹر انوار الحسن گیلانی ڈاکٹر آصف محمود جاہ شامل ہیں۔
تمغہ ہلال قائد اعظم
چینی شخصیت جیک ماہ کو تمغہ ہلال قائد اعظم سے نوازا گیا۔
تمغہ ستارہ پاکستان
کوریا کی اہم شخصیت کیو جوئنگ اور کینڈا کی اہم شخصیت سلمہ عطا اللہ جہان کو تمغہ ستارہ پاکستان سے نوازا گیا۔
تمغہ ستارہ شجاعت
پاکستان کی 23 اہم شخصیات کو تمغہ ستارہ شجاعت سے نوازا گیا، تمغہ ستارہ شجاعت حاصل کرنیوالی شخصیات میں جواد قمر شہید، صفیہ حیات اللہ شہید، سردار خان شہید ،ممتاز خان داوڑ شہید، حیات اللہ خان داوڑ ، شہید محمد نیاز خان شہید ،اختر خان، محمد نوید صدیقیی شہید ،مہر محمد یاسر منظور اور شفقت اللہ ملک
شامل ہیں۔
پروفسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا شہید ،پروفیسر حافظ مقصود احمد شہید، ڈاکٹر بشیر احمد شہید ،ڈاکٹر خالد مسعود قیصرانی شہید ،ڈاکٹر محمد آصف کو بھی اہم اعزاز سے نواز ا گیا۔شہید شفقت اللہ شہید، یونس چنہ شہید ،ڈاکٹر ولایت علی گوپانگ شہید ،ڈاکٹر محمد جاوید شہید، ڈاکٹر منیر خان شہید، ڈاکٹر اسامہ ریاض کو بھی اہم اعزاز سے نواز گیا ،شہید ملک اشدر شہید، ڈاکٹر محمد اخلاق کو بھی اہم اعزاز سے نوازا گیا۔
تمغہ ستارہ امتیاز
ملک کی نامور 27 شخصیات کو تمغہ ستارہ امتیاز سے نوازا گیا، تمغہ ستارہ امتیاز حاصل کرنیوالی شخصیات میں عبدالحامد راجہ، شاہد نظیر ،عبدالمجید تلوکر، ڈاکٹر ساجد بلوچ، نعیم اللہ ڈار ،حیدر علی بھاٹے، محمد سلیم، امین بہادر، فیضان منصور، محمد انیق مرحوم، پروفیسر ڈاکٹر نثار احمد صدیقی، پروفیسر ڈاکٹر فرحان سیف، بشری انصاری، طلعت حسین ،محمد عمران قریشی، سلطانہ صدیقی شامل ہیں۔
سید فاروق قیصر ،نعیم الطاف بخاری، مرحوم عبدالقادر، مرحومہ رتھ لیوس، برگیڈیئر رانا عرفان اور شکیل رامے کو بھی اہم اعزاز سے نوازا گیا۔ کرنل فاروق شہباز، پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، صبانہ کھتری، احمد عرفان اسلم، عدنان اصدر علی اور پیر سید لخت حسنین کو بھی اہم اعزاز سے نوازا گیا۔