مسلم اقلیت کے خلاف اقدامات۔۔۔ چین پر پابندیوں کا اعلان

Mar 23, 2021 | 20:05:PM

(24نیوز)چین میں مسلم ایغور اقلیت کے خلاف بیجنگ حکومت کے اقدامات کے تنازعہ میں یورپی یونین اور چین نے ایک دوسرے پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ 
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تین دہائیوں میں پہلی بار یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرنے پر چین کے خلاف پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔
 برسلز نے چار چینی پارٹیوں اور علاقائی نمائندوں اور ایک چینی تنظیم کو یورپی یونین کی پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ جوابی کارروائی میں بیجنگ حکومت نے بھی یورپی یونین کے ارکان پارلیمان اور یورپی ممالک کے سائنس دانوں کے خلاف فوری پابندیوں کا فیصلہ کیا ہے۔
 دوسری جانب امریکا اور برطانیہ نے بھی یورپی یونین کی پیروی کرتے ہوئے عوامی جمہوریہ چین پر پابندیاں عائد کر دیں ہیں۔

مزیدخبریں