(24 نیوز)چوہنگ میں پی ٹی آئی کی خاتون ایم پی اے کے گھر پر فائرنگ، پولیس نے ڈرائیور عنصر علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق چوہنگ میں پی ٹی آئی کی خاتون ایم پی اے سلیم بی بی بھروانہ کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، پولیس نے ڈرائیور عنصر علی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کا مقدمہ درج کر تے ہوئے تحقیقات کاآغاز کردیا ہے۔
ایس پی صدرحفیظ الرحمان نے تصدیق کی ہے کہ خوش قسمتی سے فائرنگ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔معلومات اکٹھی کر رہے ہیں جلد ملزموں کو گرفتار کرلیا جائیگا۔