(24 نیوز)ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان نے وعدے پورے نہ ہونے پر وفاقی حکومت سے الگ ہونے کا واضح اشا رہ دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ ہم نےحکومت کے ساتھ تمام وعدے پورے کیے مگر وہاں سے کوئی عمل نظر نہیں آیا۔ اگر یہی صورتحال رہی تو وفاق کے ساتھ اتحاد میں کوئی فیصلہ کرنے پر مجبور ہوسکتے ہیں۔ اگر تین سال کے عرصہ میں کچھ نہیں ہوسکتا تو دو سال میں بھی کچھ نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ حیدر آباد، میر پور اور کراچی میں ہم سے کئے گئے وعدے پورے نہیں ہوئے ہیں۔ وفاقی حکومت کو چاہیے کہ اپنے وعدوں پر دھیان دے۔ جان بوجھ کر شہری سندھ کو تباہ وبرباد کیا جارہا ہے۔ اگر یہی صورتحال رہی تو آئندہ الیکشن میں واقعی تبدیلی آسکتی ہے۔
یا د رہے کہ ایم کیو ایم حکمران جماعت پی ٹی آئی کی حلیف ہے۔تاہم اکثر ان کی جانب سے نظر انداز کئے جانے کی خبریں آتی رہتی ہیں۔
پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت کا حکومت سے الگ ہونے کا عندیہ
Mar 23, 2021 | 20:56:PM