(24 نیوز)رات گئے تک تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ، موسم خوشگوار، ہر چیز نکھر گئی، جاتی سردی ایک بار پھر سے لوٹ آئی۔ بارش کا سلسلہ بدھ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق رات گئے تک تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ رم جھم بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا جس سے نہ صرف موسم خوشگوار ہو گیا بلکہ جاتی سردی ایک بار پھر سے لوٹ آئی اورہر چیز نکھر گئی۔کوٹ لکھپت ، فیروز پور روڈ ، ٹاون شپ ، شادمان، قلعہ گجر سنگھ، کنال روڈ چونگی امرسدو کے علاقے میں بھی بارش ہوئی شہر کا درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ بدھ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب میں اکثر مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب فیصل آباد،کراچی، قصور،کبیر والا ،نوشہراںورکاں، جھنگ میں بارش ہوئی۔جھنگ میں موسلا ددھار بارش اور ڑالہ باری ہوئی بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔