لاک ڈائون کے باعث تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

Mar 23, 2021 | 21:59:PM

(24 نیوز)مختلف ممالک میں کویڈ کیسز بڑھنے پر تیل کی طلب میں کمی کے خدشات پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں ایک دن میں امریکی خام تیل سوا تین فیصد سستا ہوکر ساٹھ ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ڈالرکی قدر بڑھنے اور کویڈ کیسز میں اضافے پر یورپ میں سخت لاک ڈائون پر تیل کی طلب میں کمی کے خدشات بڑھ گئے۔ ماہرین کاکہنا ہے کہ چین ، یورپ ، بھارت اور امریکی سیمت دیگر ممالک میں تیل کی طلب میں کمی ہوئی ہے جس کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں خام تیل مزید سستا ہوگیا۔
ایک دن میں امریکی خام تیل کی قیمت سوا تین فیصد کمی سے 60 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آگئی۔ امریکی مارکیٹ میں امریکی خام تیل 59 ڈالر 56 سینٹس فی بیرل تک گرگیا، ساتھ ہی بینج مارک لندن برینٹ آئل بھی سوا تین فیسد کمی کے بعد 62 ڈالر 55 سینٹس فی بیرل کا ہوگیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی عالمی مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر سستا ہوکر سترہ سو ستائیس ڈالر فی اونس کا ہوگیا اور چاندی کے سودے بھی 42 سینٹس سستا ہوکر 25 ڈالر 33 سینٹس فی اوسن کا ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا کی پہلی لہر کے موقع پر عالمی منڈی میں تیل انتہائی سستا ہو گیا تھا مگر پاکستانی حکومت نے تیل کی سابقہ قیمتیں برقرار رکھیں اور شہریوں کی جیب پر اربوں روپے کا ڈاکہ ڈالا گیا۔ اب بھی تیل کی قیمتیں کم ہونے سے حکومت کو اربوں کا ریونیو اکٹھا ہو گا مگر عوام کو فائدہ نہیں ہو گا۔

مزیدخبریں