آصف زرداری نے فضل الرحمان کی بات مان لی

Mar 23, 2021 | 23:13:PM

(24 نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری کا پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ،ملکی سیاسی صورت حال پر گفتگو،پی ڈی ایم کے مشترکہ فیصلوں پر عمل کرنے کی یقین دہانی۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر آصف علی زرداری سے رابطے کے بعد کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کو مشترکہ فیصلوں کا احترام کرنا چاہئے۔ فیصلے کے مطابق قائد حزب اختلاف کی نشست ن لیگ کی ہے۔
پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے مشترکہ فیصلوں کا احترام کریں گی،دونوں رہنماﺅں کا تمام معاملات مل جل کر حل کرنے پر اتفاق۔
واضح رہے کہ پی ڈی ایم کی دو بڑی جماعتوں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن میں لفظی جنگ شروع ہوگئی تھی جس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے آصف زرداری سے رابطہ کرکے کہا تھا کہ سیاسی رہنما متنازع بیان دینے سے گریز کریں پی ڈی ایم کے فیصلوں کے مطابق آگے بڑھیں جس کے بعد سابق صدر آصف زرداری نے ان سے گفتگو کرکے انہیں یقین دلایا ہے کہ پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے فیصلوں کا احترام کرے گی۔

مزیدخبریں