این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں ٹکٹ پر اختلافات ۔۔فیصل واوڈا بھی میدا ن میں آگئے

Mar 23, 2021 | 23:38:PM
 این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں ٹکٹ پر اختلافات ۔۔فیصل واوڈا بھی میدا ن میں آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تحریک انصاف نے این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں ٹکٹ کے معاملے پر اختلافات کی خبروں کے بعد نظر ثانی بورڈ تشکیل دیدیا ہے۔
نظرثانی بورڈ سینیٹر فیصل واوڈا، وفاقی وزیر علی زیدی اور رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون پر مشتمل ہوگا جبکہ نظرثانی بورڈ ٹکٹ کے معاملے پر ناراض رہنمائو ں کے تحفظات بھی دور کرے گا۔ضمنی انتخاب کے حوالے سے تحریک انصاف کراچی کے سینیئر رہنمائو ں کا اجلاس پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان کی صدارت میں ہوا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ٹکٹ دینے کے معاملے پر تحریک انصاف میں اختلافات سامنے آئے تھے اور تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان نے این اے 249 سے امجد آفریدی کو ٹکٹ دینے پر استعفا دے دیا تھا۔تحریک انصاف نے ٹکٹ امجد آفریدی کو دینے کا اعلان کیا تھا۔