مریم نوا ز سے متعلق بیان بازی۔۔بلاول نے کارکنوں، عہدیداروں کو اہم ہدایت جاری کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بلاول بھٹو زرداری نے کارکنان اور عہدیداران کو مریم نواز،مسلم لیگ اورپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ے متعلق بیانات دینے سے روک دیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی ہے کہ کارکن اورعہدیدار پی ڈی ایم اتحاد پرتلخ تبصروں سے گریز کریں۔ سخت ردعمل سے گریز کیا جائے جس سے اپوزیشن کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو۔پی پی کے سوشل میڈیا رضاکار اور میڈیا پر پی پی کے ترجمان پی ڈی ایم کے حوالے سے منفی تبصروں سے اجتناب کریں۔
واضح رہے کہ اپوزیشن اتحاد کے سربراہی اجلاس کے بعد سے پی ڈی ایم میں اختلافات سامنے آئے ہیں ،جس کے بعد سے پاکستان مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی کے رہنمائو ں اور کارکنوں میں ایک دوسرے کے مخالف بیانات دینے کا سلسلہ جاری ہے۔جس پرپی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے تشویش کا اظہار کیا تھا۔