ہزاروں طالبات کی سنی گئی

Mar 23, 2022 | 09:18:AM
افغان وزارت تعلیم، ہزاروں طالبات کی سنی گئی
کیپشن:  طالبات (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)طالب علموں کے لئے بڑی خوشخبری،افغانستان میں 7 ماہ بعد آج 23 مارچ کو سیکنڈری سکول کی ہزاروں طالبات تعلیم کا سلسلہ دوبارہ شروع کریں گی جس سے سکولوں کی رونقیں بحال ہو جائیں گی۔

افغان وزارت تعلیم کے اعلان کے مطابق 7 ماہ سے زائد کے عرصے کے بعد افغانستان میں لڑکیوں کی سیکنڈری سکولوں میں تعلیم کا سلسلہ آج سے دوبارہ شروع کیا جارہا ہے،سکول انتظامیہ کو تمام ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ طالب علموں کو تعلیم فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے جس کے تحت یہ اقدام اٹھایا گیا ہے، تاہم نا معلوم وجوہات کی بنا پر قندھار میں سکول تاحال بند ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل افغانستان میں طالبان کے قبضے کے وقت کورونا کے باعث ملک بھر کے تعلیمی ادارے بند تھے، طالبان کے آنے کے 2 ماہ بعد لڑکوں اور چھوٹی بچیوں کے سکول کھولنے کی اجازت دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ بلاک ہوسکتا ہے؟صارفین کیلئے اہم خبر