(ویب ڈیسک)وزیراعظم نےتحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس بلالیاہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کا اجلاس آج بنی گالا میں بلا لیا،اجلاس میں سیاسی صورتِ حال اور تحریک عدم اعتماد پر تبادلہ خیال ہوگا۔تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں 27 مارچ کے جلسے کی تیاریوں پر بھی مشاورت ہوگی۔
واضح رہے وزیراعظم کو اتحادیوں اور ناراض ارکان سے روابط، سپریم کورٹ میں دائر ریفرنس، قانونی اور آئینی امور پر بریفنگ دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں یوم پاکستان پورے جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے