شادی ہال میں پاپڑ فروش کی ہلاکت۔ انتظامیہ نے ایکشن لے لیا

Mar 23, 2022 | 10:20:AM

 (24 نیوز)پتوکی میں  باراتیوں کے مبینہ تشدد سے پاپڑ فروش کے جاں بحق ہونے کے معاملے پر انتظامیہ نے ایکشن لے لیا۔شادی ہال کے منیجر سمیت 12 افراد  گرفتار ۔

 تفصیلات کے مطابق پتوکی میں  باراتیوں کے مبینہ تشدد سے پاپڑ فروش کی موت کے بعد بے حسی کی انتہا اس وقت دیکھنے میں آئی جب سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں  باراتی لاش سامنے رکھی ہونے کے باوجود کھانے میں مصروف دکھائی دیے تھے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب  عثمان بزدار کی جانب سے معاملے کا نوٹس کے بعد پتوکی انتظامیہ  نے  ایکشن لیتے ہوئے شادی ہال کو سیل کر دیا ہے۔
 آئی جی پنجاب کے حکم پرپولیس نے شادی ہال کے منیجر سمیت 12 افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے اہم خبر سنا دی

 دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے متاثرہ فیملی کو انصاف کی یقین دہانی کراتے ہوئے مالی امداد کا وعدہ کیا  گیا۔

یہ بھی پڑھیں:سمارٹ فونز کی فروخت کا نیا ریکارڈ۔سام سنگ پہلے نمبر پر

مزیدخبریں