اقلیتوں پر ظلم وستم ثابت کرتا ہے کہ مسلم قیادت کا فیصلہ درست تھا۔ صدر ،وزیر اعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )صدر مملکت ڈاکٹر عارف حسین علوی نے کہا کہ مسلمانانِ ہند کا علیحدہ وطن کا مطالبہ وقت کا تقاضہ تھا جو وقت گزرنے کے بعد درست ثابت ہوتا چلا گیا۔
تفصیلات کے مطابق 82ویں یومِ پاکستان پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف حسین علوی اور وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان جلد معاشی طور پر مضبوط اور خوشحال ملک بنے گا ۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور بھارت میں اقلیتوں پر ظلم و ستم ثابت کرنے کیلئے کافی ہے کہ اس وقت کی مسلم قیادت کا فیصلہ درست تھا ۔
وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے دیئے گئے اتحاد ، ایمان و نظم و ضبط کے اصولوں پرعمل پیرا ہونے اور پاکستان کو حقیقی معنوں میں جمہوری فلاحی ریاست کے ماڈل کے طورپر ترقی کیلئے وقف کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم نے سیاسی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا، ناراض ارکان سے روابط