مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب۔مہمان خصوصی کو سلامی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)82ویں یوم پاکستان کے موقع پر علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ۔
تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار کے گارڈز کے فرائض سنبھال لیےہیں، مزار اقبال پر گارڈز تبدیلی تقریب کے مہمان خصوصی ایئروائس مارشل زبیرحسن خان تھے، گارڈز نے مہمان خصوصی کو سلامی دی اور گارڈ آف آنر پیش کیا۔ 82 واں یومِ پاکستان ملک بھر میں ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔
آج دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا، اس موقع پر پاک فوج کے جوانوں نے اللہ اکبر کے فلک شگاف نعرے لگائے،مساجد میں نماز فجر کی ادائیگی کے بعد پاکستان کی بقا اور سلامتی کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔
واضح رہے کہ23 مارچ 1940ء کو لاہور کے منٹو پارک میں قرارداد پاکستان منظور ہوئی تھی جس میں برصغیر کے مسلمانوں نے ایک علیحدہ وطن بنانے کا عہد کیا تھا۔ یہ وہ پودا ہے جس کا بیج سرسید احمد خان نے بویا، علامہ اقبال نے اس کا خواب دیکھا اور قائداعظم محمد علی جناح نے اسے پاکستان کے نام سے تعبیر دی۔اورآج ہم وطن عزیز کیلئے دئیے جانے والی قربانیوں کی وجہ سے آزاد قوم کی حثیت سے زندگی گزار رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اقلیتوں پر ظلم وستم ثابت کرتا ہے کہ مسلم قیادت کا فیصلہ درست تھا۔ صدر ،وزیر اعظم