بھارتی صحافی کے  الزامات۔سلمان خان بڑی مشکل میں پھنس گئے

Mar 23, 2022 | 12:56:PM

(ویب ڈیسک)بھارت کے دبنگ اداکار سلمان خان کو ایک اور قانونی جنگ کا سامنا ، اداکار اور ان کے گارڈ کیخلاف صحافی پر مبینہ حملے  کا نیا کیس بھارتی عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اندھیری میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کورٹ نے سلمان خان اور ان کے گارڈ محمد نواز اقبال شیخ کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا ہے، عدالت نے کمال راشد خان کو سلمان خان پر تبصرے سے روک دیا۔

ممبئی کی اندھیری مجسٹریٹ کورٹ نے سلمان خان کو صحافی اشوک پانڈے کی طرف سے ان کے ساتھ بدسلوکی کے الزام میں دائر کئے گئے مقدمے میں 5 اپریل کو پیش ہونے کیلئے طلب کیا ہے،عدالت نے اداکار کو انڈین پینل کوڈ (آئی پی سی) سیکشن 504 اور 506 کے تحت جرائم کا ارتکاب کرنے پر طلب کیا گیا۔

مجسٹریٹ نے کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی صحافی کی طرف سے لگائے گئے الزامات کے ابتدائی ثبوت کیس کی حمایت کیلئے کافی ہیں،باقی آئندہ سماعت پر فیصلہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جنت مرزا کی تصاویر۔ڈانس ویڈیو  وائرل۔سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا

مزیدخبریں