3 اتحادی جماعتوں کا اپوزیشن کی حمایت کا فیصلہ۔۔ اعلان کس دن ہوگا ؟

Mar 23, 2022 | 13:34:PM

(24 نیوز)حکومت کی تین اہم اتحادی جماعتوں  نے  وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کے معاملے میں  اپوزیشن کی حمایت کا فیصلہ کر لیا ہے جس کا اعلان 25 مارچ کو متوقع ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق  وفاق اور پنجاب میں حکومت کے اہم اتحادیوں کو جوڑنے اور اپنے ساتھ ملانے کی مشترکہ اپوزیشن کی کوششوں کا نتیجہ بالآخرسامنے آگیا ہے اور اتحادی جماعتوں  مسلم لیگ (ق)، ایم کیو ایم پاکستان اور بلوچستان عوامی پارٹی نے  تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اپوزیشن کے ساتھ کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

 نجی ٹی وی کے مطابق  حکومت کے تین بڑے اتحادی اپنے فیصلے کا اعلان چوہدری برادران کے گھر پر مشترکہ پریس کانفرنس میں کریں گے جوکہ 25 مارچ کو متوقع ہے۔

فی الوقت حکومتی اتحادی اپوزیشن کی حمایت کے بارے میں اپنے فیصلے کا اعلان کرنے کے لیے اپنی حکمت عملی بنا رہے ہیں، تاہم اتحادیوں نے ابھی تک ان اطلاعات کی تصدیق نہیں کی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:فائز عیسیٰ نے عمر عطابندیال کے تشکیل کردہ بینچ پر اعتراض اٹھادیا

یادرہے کہ حکومت کے 24 سے زیادہ ارکان اسمبلی پہلے کی حکومت کیخلاف ہو چکے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:سمارٹ فونز کی فروخت کا نیا ریکارڈ۔سام سنگ پہلے نمبر پر
 

مزیدخبریں