پالتو کتےنے بچی کی جان لے لی۔اہلخانہ شدید صدمے سے دوچار

Mar 23, 2022 | 14:05:PM

(ویب ڈیسک) ایک ہفتہ پہلے خریدے گئے کتے نے اپنے گھر کی بچی پر حملہ کر کےشدید زخمی کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں پالتو کتے نےگھر کی 17ماہ کی  بچی پر حملہ کر دیا جس سے بچی شدید زخمی ہوگئی۔بچی کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا لیکن بچی کی جان نہیں بچائی جا سکی۔

پولیس کے مطابق کتے کا شکار ہونے والے خاندان نے کتا ایک ہفتے پہلے ہی خریدا تھا اس وقت بچی کے اہل خانہ شدید صدمے کی حالت میں ہیں۔کتے کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے یہ معلوم کرنے کے لیے کتے کے فرانزک ٹیسٹ کیے جائیں گے کہ کیا وہ خطرناک کتوں کے ایکٹ (1991) کے تحت غیر قانونی نسل تھی۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات ابھی تک ابتدائی مراحل میں ہیں، وہ کتے کے پہلے مالکان کی تلاش کر رہے ہیں تاکہ اس کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی جا سکیں۔  بچی کی ہمسائی کا کہنا تھا کہ میں بھاگ کر وہاں پہنچی اور مدد کی کوشش کی اور طبّی اہلکاروں کے آنے تک سی پی آر کے ذریعے سانس بحال کرنے کی کوشش بھی کرتی رہی لیکن بچی شدید زخمی ہوچکی تھی۔
 یہ بھی پڑھیں:  پاکستان کو معاشی قوت بنانا بنیادی تقاضہ ہے:شہباز شریف

مزیدخبریں