ترین گروپ کو مائنس بزدار مطالبے سے دستبردار کرانے کیلئے حکومتی ٹیم متحرک

Mar 23, 2022 | 15:06:PM
ترین گروپ کو مائنس بزدار کے مطالبے سے دستبردار کروانے کیلئے حکومتی ٹیم ایک بار پھر متحرک ہو گئی۔
کیپشن: ترین گروپ،  عثمان بزدار (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)ملک کی سیاسی صورتحال پھر تبدیل ہونے لگی،ترین گروپ کو مائنس بزدار کے مطالبے سے دستبردار کروانے کیلئے حکومتی ٹیم ایک بار پھر متحرک ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور  پنجاب کے  وزیر تعلیم مراد راس کی ترین گروپ کے رہنما نعمان لنگڑیال اور عبدالحئی دستی سے ملاقات ہوئی جس میں  حکومتی ٹیم  نے ترین گروپ کو مائنس بزدار کے مطالبے سے دستبردار کروانے کی کوشش کی تاہم ترین گروپ کے ارکان نے کہا کہ  جہانگیر ترین اور دیگر ارکان سے مشاوت کے بغیر کوئی قدم نہیں اٹھا سکتے،ملاقات کے دوران ترین گروپ کے تحفظات اور شکایات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا جبکہ ترین گروپ کے ارکان کو ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز جاری کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی گئی ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران مراد راس کا وفاقی وزیر پرویز خٹک سے بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا جبکہ حکومتی ارکان پر مشتمل ٹیم اور ترین گروپ کے درمیان آئندہ دو روز میں ایک اور ملاقات متوقع ۔

یہ بھی پڑھیں3 اتحادی جماعتوں کا اپوزیشن کی حمایت کا فیصلہ۔۔ اعلان کس دن ہوگا ؟