وزیر اعظم سے عامر لیاقت کی اہلیہ کے ہمراہ ملاقات

Mar 23, 2022 | 16:20:PM

(ویب ڈیسک)وزیر اعظم سے عامر لیاقت نے اہلیہ کے ہمراہ ملاقات کی جس میں عامر لیاقت کے تحفظات اور خدشات پر گفتگو کی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ناراض رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے ملاقات کی ،ملاقات میں وزیراعظم نے عامر لیاقت کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔عامر لیاقت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم سے بہت اچھی باتیں ہوئی ہیں ، بہت زبردست باتیں ہوئی ہیں ، خان صاحب پر امید ہیں کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی۔

عامر لیاقت سے صحافی نے سوال کیاکہ بھابھی نے دوستی کرادی آپ کی وزیر اعظم سے ؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دوستی ہماری پہلے سے تھی، دوستی کبھی ختم نہیں ہوئی لیکن ابھی ووٹ کا فیصلہ نہیں ہوا۔

صحافی نے سوال کیا کہ قائل کرکے آئیں ہیں یا قائل کیا ہے ؟ جس کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ میں نے انہیں قائل کیا ہے، جوہونے والا ہے وہ نہیں ہوگا جو نہیں ہونے والا وہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے نئی شادی پر مبارکباد دی، اہلیہ کے ہمراہ وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی اور تعریفیں کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  فلک شبیر کا اہلیہ کے ہمراہ نیا گانا ریلیز،مداحوں کی تعریفیں

مزیدخبریں