(نیوز ایجنسی)یوم پاکستان کی مرکزی تقریب کے اختتام پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نوجوانوں سے ہاتھ ملانے کےلئے کمانڈوز کو پیچھے ہٹا دیا۔
سوشل میڈیا پر آرمی چیف کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انھیں تقریب کے اختتام پر عوام سے ہاتھ ملاتے دیکھاجاسکتا ہے۔ویڈیو میں اس دوران کمانڈوز کو بھی جنرل قمر جاوید کے ساتھ ساتھ دیکھا جاسکتا ہے، آرمی چیف نے لوگوں سے ہاتھ ملانے کےلئے کمانڈوز کو پیچھے ہونے کا حکم دیا جس پر تمام کمانڈوز پیچھے ہوگئے۔بعد ازاں آرمی چیف نے نوجوانوں سے خوشدلی مصافحہ کیا، اس دوران آرمی چیف نے 2 نوجوانوں کے گال کو بھی سہلایا۔
خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوم پاکستان کی مناسبت سے شاندار پریڈ کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں او آئی سی وزرائے خارجہ اور چین کے وزیر خارجہ بھی شریک ہوئے۔تقریب میں مسلح افواج کے آرمڈ کور، ائیر ڈیفنس اور دیگر دستوں نے مارچ پریڈ و فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سنی لیون کی بولڈ تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا