طاقت کا سرچشمہ عوام ۔اسی طاقت سے کٹھ پتلی کو بھگائیں گے۔بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قائد عوام نے ہمیں سکھایا ہے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں تو اسی عوام کی طاقت سے ہم کٹھ پتلی کو بھگائیں گے ہم امپائر کی انگلی کا علاج انگوٹھے سے کریں گے، ہم ووٹ اور جمہوریت سے کریں گے، اگر ہمیں وزیراعظم کو اسے نکالنا ہی ہے تو میں جمہوری طریقہ اپناؤں گا، میں احتجاج کروں گا۔
مالاکنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم وقت کے ظالم اور وقت کے فرعون کا مقابلہ کررہے ہیں، آج کے یزید کا مقابلہ کررہے ہیں، ہم اس کٹھ پتلی کا مقابلہ پہلے دن سے کررہے ہیں، یہ جیالے اس کٹھ پتلی کا مقابلہ کررہے ہیں اور پہلے دن سے میں یہی کہہ رہا ہوں کہ ہم اس غیرجموہری شخص کا مقابلہ جمہوریت سے کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ امپائر کی انگلی کا علاج ہم انگوٹھے سے کریں گے، ہم ووٹ سے کریں گے، ہم جمہوریت سے کریں گے، اگر ہمیں اسے نکالنا ہی ہے تو میں جمہوری طریقہ اپناؤں گا، میں احتجاج کروں گا، اس کے ہر مخالف سے گلے ملوں گا لیکن کوئی غیرجمہوری ہتھیار استعمال نہیں کر سکتا، میں کسی ادارے پر حملہ نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ میں کالا کوٹ پہن کر عدالت نہیں جاؤں گا، میں گیٹ نمبر 4 پر نہیں کھٹکھٹاؤں گا۔
"عمران خان چاہتا ہے کہ ملک کا ہر ادارہ اس کیلئے اس کی ٹائیگر فورس بن کر کام کرے۔"
— PPP (@MediaCellPPP) March 23, 2022
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری@BBhuttoZardari
4/5 pic.twitter.com/NvRgB0akYO
انہوں نے کہاہم تین نسلوں سے یہاں کے عوام کی خدمت کررہے ہیں، اگر دراگئی میں گھی مل اور بتاخیل میں ول اسپننگ مل موجود ہے تو اس کی بنیاد قائد عوام نے رکھی تھی۔انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے یہاں گھر گھر گیس پہنچائی، وہ یہاں گھر گھر تک بجلی پہنچانا چاہتی تھیں، قائد عوام نے روزگار دلوایا تو شہید بی بی نے نوجوانوں کے ساتھ ساتھ عورتوں کو بھی رقوزگار کے مواقع فراہم کیے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کو این ایف سی سمیت دیگر وسائل صدر آصف زرداری نے دلوائے، آپ کو 18ویں ترمیم دی، آئینی حقوق بھی دیے اور یہاں کے عوام کو دہشت گردی سے آزادی دلوائی تھی۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم نے ناصرف دہشت گردوں کو شکست دی بلکہ اس کے ساتھ ساتھ 25لاکھ آئی ڈی پیز کا خیال بھی رکھا، تین مہینے میں صدر زرداری نے ان آئی ڈی پیز کو واپس گھر بھیجا تھا۔
"میری پہلے دن سے کوشش ہے کہ اس غیر جمہوری حکومت کا خاتمہ جمہوری طریقے سے کروں، ایمپائر کی انگلی کا جواب عوام کے انگھوٹے سے دیاجائے۔"
— PPP (@MediaCellPPP) March 23, 2022
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری@BBhuttoZardari
2/5 pic.twitter.com/x81RFWMkkt
وزیراعظم پر اپوزیشن کی تنقید کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف جو زبان استعمال کی جاتی ہے، وہ وزیراعظم کے منہ سے تو اچھی نہیں لگتی، اگر نظریاتی اختلاف ہے تو اس پر آپ بات کر سکتے ہیں لیکن اگر ا?پ صرف گالی دے سکتے ہیں تو یہ ایک ہارے ہوئے شخص کی نشانی ہے۔انہوں نے کہا کہ جس زبان سے آپ مدینہ کی ریاست کا درس دیتے ہیں اسی زبان سے آپ گالی دیتے ہیں، مدینہ کی ریاست عدل و انصاف پر مبنی تھی جبکہ آپ کی ریاست گالی پر مبنی ہے، آپ کی ریاست جادو پر چل رہی ہے، یہ عوام دشمن ریاست ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ میں اس سے پوچھتا ہوں کہ یہ مالاکنڈ آکر کیسے کہہ سکتا ہے کہ بھارت کی خارجہ پالیسی کامیاب ہے، وزیراعظم پاکستان ہوتے ہوئے ْْْآپ نے یہ بیان کیسے دیا، انہوں نے یہ بیان اس لیے دیا کیونکہ ان کی خارجہ اور سیاسی پالیسی بھارت کی خارجہ اور سیاسی پالیسی سے ملتی جلتی ہے۔
"عمران خان چاہتا ہے کہ ملک کا ہر ادارہ اس کیلئے اس کی ٹائیگر فورس بن کر کام کرے۔"
— PPP (@MediaCellPPP) March 23, 2022
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری@BBhuttoZardari
4/5 pic.twitter.com/NvRgB0akYO
بلاول نے کہا کہ میں پاکستان کے عوام اور پیپلز پارٹی کے جیالوں کو مبارکباد دیتا ہوں کہ آپ کامیاب ہو چکے ہیں، عمران اپنی اکثریت کھو چکے ہیں، عمران کی حکومت ختم ہو چکی ہے، عمران سابق وزیراعظم بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ 8مارچ کو ہم نے تحریک عدم اعتماد جمع کرائی، ہم نے ریکوزیشن جمع کرائی تو ئین کہتا ہے کہ 14 دن کے اندر اندر سیشن بلانا پڑتا ہے لیکن بزدل پہلے پارلیمنٹ کے لاجز پر حملہ کرتا ہے، پھر سندھ ہاو¿س پر حملہ کرتا ہے اور سیشن سے بھاگنے کے لیے یہ بزدل اب آئین توڑ بیٹھا ہے اور اسپیکر کو آرٹیکل6 میں پھنسا رہا ہے۔۔انہوں نے کہا کہ اس شخص نے سی پیک کو سبوتاژکیا، اپنے وزرا سے سی پیک کے خلاف بیان دیا، اسے کرپٹ منصوبہ قرار دے دیا گیا اور آج تک آہستہ آہستہ چل رہا ہے، اگر یہ بھارت کا سازش ہے تو عمران کا بھی سازش ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ا?ئی ایم ایف کے سامنے جھک کر پاکستان کی معیشت کو کمزور کیا، پاکستان میں مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کے سمندر میں عوام کو ڈبو دیا، یہ عمران کی سازش ہے جو سب سے خطرناک سازش ہے جس کی وجہ سے ہر پاکستانی پریشان ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ یہ ا?ج تک نہیں بتا سکے کہ یہ کس کو جانور کہہ رہے تھے، اپکستان کے عوام اس بات کا جواب چاہتے ہیں، ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ہمارا وزیراعظم جانور ہے، یہ جنگل کا قانون چاہتا ہے لیکن ہم آئین اور جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آنے والے انتخابات صاف و شفاف ہوں گے اور ہم اس میں دھاندلی کی اجازت نہیں دیں گے، یہ عدم اعتماد ہماری جمہوریت کا امتحان ہے، غیرجانبداری کے لیے امتحان ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا آئینی عمل جمہوری طریقے سے اس امتحان کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہماری عدم اعتماد جمہوری طریقے سے مکمل کی جائے مگر ہم جیسے عام انتخابات میں دھاندلی برداشت نہیں کر سکتے بالکل اسی طرح عدم اعتماد میں کوئی دھاندلی برداشت نہیں کریں گے۔
"پاکستان کی عوام پارلیمان میں بیٹھے ہوئے ہر شخص سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ سلیکٹڈ کا نہیں عوام کا ساتھ دو، مہنگائی اور تاریخی بیروزگاری کا نہیں عوام کا ساتھ دو۔"
— PPP (@MediaCellPPP) March 23, 2022
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری@BBhuttoZardari
5/5 pic.twitter.com/a1v48Zbwlg
بلاول نے کہا کہ میں پاکستان کے عوام کو امید دلانا چاہتا ہوں کہ ہم جلد اس عذاب سے نکلنے والے ہیں اور ہم یہ اپنی ذات کے لیے نہیں بلکہ آپ کے لئے کررہے ہیں، میں ابھی ملک کو بچانے اور اس نظام کا خاتمہ کرنے کے لیے آیا ہوں، میں دوبارہ آپ کے پاس آؤں گا اور اس الیکشن میں اپنے لئے ووٹ مانگوں گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنی شکست دیکھتے ہوئے اب اداروں پر حملے کی کوشش کی ہے، یہ ہر ادارے کو اپنی ٹائیگر فورس بنانا چاہ رہا ہے لیکن ہم اس کو نہیں بنانے دیں گے، یہ چاہتا ہے کہ میڈیا ہو تو میری اپنی ٹائیگر فورس جیسا ہو ، نیب ہو تو ٹائیگر فورس جیسا ہو، عدلیہ ہو مگر میری ٹائیگر فورس جیسی ہو، یہ چاہتے ہیں کہ ہر ادارہ ٹائیگر فورس بن کر ان کا کام کرے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران کو معلوم ہے کہ صاف و شفاف الیکشن میں اس کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا اور اب یہ چاہتے ہیں کہ اگر اس کو نہیں کھیلنے دیں گے تو یہ کسی اور کو بھی کھیلنے نہیں دے گا، یہ ملک کسی ایک فرد یا جماعت کا نہیں پاکستان کے عوام کا ہے، پاکستان کے عوام صاف اور شفاف الیکشن چاہتے ہیں کہ وہ جس کو چاہیں اپنا نمائندہ منتخب کریں۔
یہ بھی پڑھیں۔تحریک عدم اعتماد۔ووٹنگ سے ایک دن پہلے اپوزیشن کو سرپرائز ملے گا۔وزیر اعظم