(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما عامر لیاقت نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ اس دوران عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ شاہ بھی کچھ دیر کیلئے ملاقات میں شریک ہوئیں۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپر عامر لیاقت نے وزیراعظم سے ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران کچھ دیر کیلئے میری اہلیہ سیدہ دانیہ عامر بھی شریک ہوئیں، وزیراعظم نے شادی کی مبارکباد دی اورپوچھا “عامر خیال رکھتا ہے یا نہیں” دانیہ نے مسکرا کر کہا “بہت خیال رکھنے والے ہیں، آپ کا بھی رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم سے ملاقات کے بعد عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو قائل کر لیا ہے لیکن ابھی ووٹ کا فیصلہ نہیں ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پر امید ہیں کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گی، ملاقات میں ملک و قوم سے متعلق باتیں ہوئیں اہلیہ بھی ساتھ تھیں، وزیر اعظم نے نئی شادی کی مبارکباد بھی دی ہے۔عامر لیاقت کا مزید کہنا تھا کہ جو ہونے والا ہے وہ نہیں ہو گااور جو نہیں ہونے والا تھا وہ ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: یوم پاکستان: آرمی چیف عوام میں گھل مل گئے، کمانڈوز کو پیچھے ہٹا دیا، ویڈیو وائرل