مسلم لیگ ن کے مہنگائی مکاﺅ مارچ کی تاریخ تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے مہنگائی مکاﺅ مارچ کی تاریخ تبدیل کردی، مارچ اب 24 کے بجائے 26 مارچ کو لاہور سے روانہ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی زیرصدارت لانگ مارچ مینجمنٹ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سیکرٹری جنرل احسن اقبال، پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ شریک ہوئے، ان کے علاوہ سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق، سردار اویس لغاری، مریم اورنگزیب، عطااللہ تارڑ، ڈاکٹر طارق فضل چودھری ، ملک ابرار، انجم عقیل سمیت دیگر رہنماﺅں نے بھی شرکت کی،اجلاس میں مہنگائی مکاﺅ مارچ کا شیڈول تبدیل کردیا گیا،اجلاس میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کا لانگ مارچ 26 مارچ کو لاہور سے روانہ ہوگا ،26 مارچ کو لانگ مارچ کے آغاز کا فیصلہ25 مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے پر کیاگیا ،حمزہ شہبازشریف اور مریم نوازشریف لانگ مارچ کی قیادت کریں گے ،لانگ مارچ 28 مارچ کو پہنچے گا۔
صدر ن لیگ شہبازشریف کی زیرصدارت لانگ مارچ مینجمنٹ کمیٹی کو عہدیداروں کی تیاریوں اور انتظامات سے متعلق بریفنگ دی گئی، شہبازشریف نے تمام تنظیموں کو بہترین اشتراک عمل یقینی بنانے کی ہدایت کی، شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مہنگائی مکاؤ مارچ عوام کی خواہشات کی تکمیل کا باعث بنے گا،ان کاکہناتھا کہ معاشی تباہی، بدترین مہنگائی، بے روزگای عوام کے گھر اور کاروبار اجاڑ چکے ہیں،لانگ مارچ مہنگائی، نالائقی اور کرپشن کے ستائے عوام کے حکومت پر عدم اعتماد کا فیصلہ کن اقدام ہے۔
https://t.co/f9Ct9NTDEZ pic.twitter.com/iCDYUmpC64
— PML(N) (@pmln_org) March 23, 2022
یہ بھی پڑھیں: ”عامر لیاقت خیال رکھتے ہیں یا نہیں “وزیراعظم کے سوال پر دانیہ شاہ نے کیا جواب دیا؟ جانیے